درود پاک پڑھنے والے خوشنصیب لوگ

 


درود پاک پڑھنے والے خوشنصیب لوگ 


<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-9470984359717753"
     crossorigin="anonymous"></script>



درود پاک پڑھنے والے خوشنصیب لوگ 

       میں اس تحریر کی شرعات اس شعر سے کرنا چاہتا ہوں 

  عطاٸیں ڈھونڈھ لیتی ہیں جہاں میں مصطفٰیﷺ والے 

       کرم کچھ دیکھ لیتا ہے کہاں ذکر محمدﷺ ہے 

میرے محترم بھاٸیو اور بہنو  

درود پاک پڑھنے والوں کے ساتھ رحمتوں اور برکتوں کا سمندر ہوتا ہے درود پاک پڑھنے والوں کے ساتھ خیر و عافیت کا دریا ہوتا ہے  درود والے جس جگہ رہتے ہیں وہ جگہ پررونق بن جاتی ہیں درود والے جس گھر میں رہتے ہیں وہ گھرانے ہمیشہ شاد و آباد رہتے ہیں

 درود والے جس محلے میں رہتے ہیں وہ محلہ امن کا گہوارہ  بن جاتا ہے درود والوں کی دعاٶں سے بہت سے لوگوں کے بڑے بڑے مساٸل حل ہوجاتے ہیں 

درود والے عام عوام کے لیے خیر کا باعث ہوتے ہیں درود والے کبھی بھی دنیا میں شر نہیں پھہلاتے درود والے محبت والے ہوتے ہیں امن والے ہوتے ہیں احساس والے ہوتے ہیں

درود والے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمدرد ہوتے ہیں درود والے حساس طبیعت اور نرم دل کے مالک ہوتے ہیں درود والے انسانیت کے خیرخواہ ہوتے ہیں 

درود والے مومن ہوتے ہیں اور مومن ہوتا ہی وہ ہے جو تمام مسلمانوں کے درد کو اپنا درد سمجھے 

درود پاک کی برکات دنیا تک محدود نہیں  بلکہ درود پاک کی برکات اپنے پڑھنے والوں کے ساتھ ہر جہان میں رہیں گی 

جو اپنی زندگیاں درود پڑھتے پڑھتے گذار گۓ وہ ولی بن گۓ ان کے مزرات پر جاکر دیکھیں آج بھی رحمت و برکات کی بارشیں برس رہی ہیں 

کتاب دلاٸل الخیرات کے مصنف کی قبر کو ستر سال کے بعد کھولا گیا تو حضرت جزولی رحمة اللہ علیہ کا جسم سلامت تھا  اللہ نے دنیا والوں کو دکھانا تھا کہ درود والے قبروں میں بھی سلامت ہی رہتے ہیں 

میرے محترم درود والے بھاٸیو اور بہنو 

مجھے اور آپ کو ابھی اس بات کا اندزہ ہی نہیں کہ رب کریم نے درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرما کر ہم پر کتنا پڑا کرم کیا ہے 

یہ دنیا ہے نہ ہمیشہ یہ دنیا رہے گی نہ ہی ہم رہیں گے 

نہ ہمیشہ ہم زندہ رہیں گے نہ ہی دنیا کے غم رہیں گے 

لیکن درود کی برکات ہمیشہ رہیں گی

جب موت کے وقت عزرٸیل یہ کہہ کر آسانی سے روح قبض کرے گا کہ تم نبیﷺ پر درود پڑھنے والے تھے تب درود اھمیت کا پتا چل جاۓ گا

جب قبر میں حضورﷺ تشرف فرما ہوں گے اور یہ فرماٸیں گے فرشتے یہ میرا امتی مجھ پر درود پڑھنے والا ہے تب درود کی اھمیت کا پتا چل جاۓ گا

جب پلصراط پر قدم ڈگمگانے لگیں گے درود ہاتھ سے پکر کر پلصراط پار کروادےگا تب درود شریف کی اھمیت کا پتا چل جاۓ گا

جب میزان پر نیکیاں کم پڑ جاٸیں گی حضورﷺ ایک کاغذ کا ٹکرا نکال کر نیکیوں کے پلڑے میں یہ کہہ کر ڈالیں گے کہ اے میرے امتی یہ وہ درود ہے جو تونے ایک بار مجھ پر پڑھا تھا   اس درود والے کاغذ کی برکت سے جنت کی بشاور مل جاۓ گی  تب درود شریف کی اھمیت کا پتا 

چل جاۓ گا

جب سب جنتی جنت  میں حضورﷺ کا پروسی بننے کی خواہش کا اظہار کریں گے درود والے حضورﷺ کے بڑوسی جن جاٸیں گے  درود شریف کی اھمیت کا تب

 پتا چل جاۓ گا

تب پتا تو سب کو چل جاۓ گا کہ درود کتنا عظیم اور کتنا اہم  ہے لیکن پھر وقت واپس نہیں آۓ گا پھر موقہ نہیں ملے گا درود پڑھنے کا

آج پتا کرلے کہ درود کی اھمیت کیا ہے آج درود پڑھنا اپنا معمول بنالے  آج وقت ہے آج موقہ ہے آج مہلت ہے 

اس مہلت سے فاٸدہ اٹھا لے 

آج تجھے ہم پاگل لگتے ہیں کہ ہم ہر وقت درود پڑھنے کی بات کرتے ہیں   کل بروز قیامت درود والوں کی شان دیکھ کر تو پاگل ہو جاۓ گا 

خدارہ کیوں اپنی جان کے دشمن بنتے ہو کیوں نہیں سوچتے ہو کہ اصل زندگی تو شروع ہی مرنے کے بعد ہونی ہے 

 یہاں تو  وقت سب کا گذر جاتا ہے لیکن اندھیری قبر میں  میں اجالا جاہتے ہو تو درود پڑھو 🙏

پلصراط سلامتی سے پار کرنا چاہتے ہو تو درود پڑھو🙏

مختصر اور جامع درود پاک یہ ہے

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Comments

Popular posts from this blog

جادو کرنے والی عورتیں ایک بار یہ واقعہ پڑھ لیں

وہ لوگ جو اپنے گھرانوں کے بچوں کے کردار کی بہترین تربیت کے خواہشمند ہیں،

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ