Depression Treatment
Depression Treatment
بالغوں میں ڈپریشن
بالغوں میں ڈپریشن
یہ معلوماتی کتابچہ ہر اس شخص کے لئے ہے جسے افسردگی، پریشانی، بوجھ یا نا امیدی محسوس ہوتی رہی ہے، جسے محسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت مشقت سے گزر رہے ہیں اور وہ بھی جنہیں خدشہ ہو کہ انہیں ڈپریشن ہو سکتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ رشتہ داروں اور دوستوں کے لئے بھی مددگار ثابت ہو گا۔
اس میں بیان کیا گیا ہے کہ ڈپریشن کیسے محسوس ہوتی ہے (آپ کے دماغ میں اور آپ کے جسم دونوں میں)، کس طرح آپ اپنی مدد آپ کر سکتے ہیں، کیا کچھ مدد کے طور پر دستیاب ہے، اور ڈپریشن میں مبتلا کسی اور کی مدد کیسے کی جائے۔
کتابچے کے اختتام پر دیگر ایسے مقامات کی ایک فہرست موجود ہے جہاں سے آپ مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
دکھی محسوس کرنے اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے میں کیا فرق ہے؟
ہر ایک کی اپنی زندگی میں ایسے اوقات آتے ہیں جب وہ تنگ آ چکے ہوتے ہیں یا دکھی محسوس کرتے ہیں۔ یہ عام طور پر کسی خاص وجہ سے ہوتا ہے، روزمرہ زندگی میں اس کی زیادہ مداخلت نہیں ہوتی اور عام طور پر ایک دو ہفتے سے زیادہ نہیں رہتا۔
تاہم اگر یہ احساسات ہفتوں یا مہینوں تک چلیں یا اتنے خراب ہو جائیں کہ آپ کی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کرنا شروع کر دیں تو آپ کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا امکان ہے اور آپ کو مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈپریشن کی علامات کیا ہیں؟
لوگ مختلف طریقوں سے ڈپریشن کی مختلف سطحوں کے تجربے سے گزرتے ہیں۔ ڈپریشن کی سطحیں ہلکی، معتدل یا شدید ہیں۔1
لوگوں کا ڈپریشن کا تجربہ ان کے ثقافتی پس منظر اور ان کی ذاتی اقدار، اعتقادات اور زبان سے بھی متاثر ہوتا ہے۔
اگر آپ ڈپریشن میں مبتلا ہیں تو آپ شاید درج ذیل میں سے کچھ ملاحظہ فرمائیں:1 2
اپنے ذہن میں آپ:
- ناخوش، دکھی، توانائی کی کمی، افسردگی محسوس کریں - یہ احساس جائے گا نہیں اور دن کے کسی خاص وقت، اکثر صبح کو بدتر ہوسکتا ہے
- کسی چیز سے خوش نہیں ہو سکتے
- لوگوں سے میل ملاقات میں دلچسپی اور دوستوں سے رابطہ کھو دیتے ہیں
- مناسب طریقے سے متوجہ نہیں رہ سکتے اور فیصلے کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں
- اپنی خود اعتمادی کھو دیتے ہیں
- خود کو مجرم اور بے وقعت محسوس کرتے ہیں
- مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں
- نا امیدی محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں، اور شاید خود کشی کی خواہش بھی۔
اپنے جسم میں آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ:
- بے چینی، گھبراہٹ یا اشتعال محسوس کرتے ہیں
- تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور توانائی نہیں پاتے
- سو نہیں سکتے یا بہت زیادہ سوتے ہیں
- صبح سویرے اور/یا رات بھر جاگتے ہیں
- سر درد یا پیٹ کی خرابی رہتی ہے
- جنسی تعلقات میں دلچسپی کھو دیتے ہیں
- کھا نہیں سکتے اور وزن کھو دیتے ہیں یا زیادہ 'سکون سے کھا سکتے' ہیں اور وزن بڑھا لیتے ہیں۔
دوسرے لوگ محسوس کر سکتے ہیں کہ آپ:
- کام پر غلطیاں کرتے ہیں یا توجہ نہیں دے پاتے
- غیر معمولی طور پر خاموش اور پیچھے ہٹتے نظر آتے ہیں یا لوگوں سے گریز کر رہے ہیں
- معمول سے زیادہ چیزوں کے بارے میں فکر کرتے ہیں
- معمول سے زیادہ چڑچڑے ہیں
- معمول سے زیادہ یا کم سو رہے ہیں
- مبہم جسمانی مسائل کی شکایت کرتے ہیں
- اپنی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرنا چھوڑ دیتے ہیں – آپ اپنے بال یا کپڑے نہیں دھوتے
- اپنے گھر کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال کرنا چھوڑ دیتے ہیں – آپ کھانا پکانا چھوڑ دیتے ہیں، چیزیں سلیقے سے نہیں رکھتے یا اپنے بستر پر چادریں تبدیل کرنا بھول جاتے ہیں۔
زیادہ تر لوگوں کو ان سب کا تجربہ نہیں ہو گا اور کچھ لوگ صرف جسمانی علامات سے واقف ہو سکتے ہیں۔ آپ کو خیال آ سکتا ہے کہ آپ کو کوئی طبعی بیماری ہے کیوں کہ آپ کو بہت تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے یا آپ کو نیند کے مسائل ہیں مگر اس طرح کی طبعی علامات ڈپریشن کی پہلی علامات ہو سکتی ہیں۔1 2
ہو سکتا ہے آپ کو احساس نہ ہو کہ آپ کس قدر ڈپریشن میں ہیں، خاص طور پر اگر یہ آہستہ آہستہ ہوئی ہو۔ بعض اوقات لوگ جدوجہد کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور خود کو سست یا قوت ارادی کی کمی کا ذمہ دار ٹھہرانا بھی شروع کر دیتے ہیں۔
بعض اوقات آپ کو کسی دوست یا پارٹنر کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو اس پر قائل کر سکے کہ واقعی کوئی مسئلہ ہے اور وہ آپ کو مدد لینے کا مشورہ دیں۔
آپ کو مدد لینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے اگر آپ یا کوئی دوست یا پارٹنر دیکھیں کہ:
- آپ کے ڈپریشن کے احساسات سے آپ کا کام، دلچسپیاں اور خاندان اور دوستوں کے لئے جذبات متاثر ہوتے ہیں۔
- آپ کے ڈپریشن کے احساسات کچھ عرصے سے جاری ہیں اور ان میں کوئی بہتری آتی محسوس نہیں ہوتی۔
- آپ اپنے آپ کو یہ محسوس کرتے ہوئے پاتے ہیں کہ زندگی جینے کے قابل نہیں یا یہ کہ آپ کا نہ ہونا دوسرے لوگوں کے لئے بہت بہتر ہو گا۔
اضطراب کے بارے میں کیا خیال ہے؟
کچھ لوگوں کو جب ڈپریشن ہو جائے تو وہ بہت فکر مندی بھی محسوس کر سکتے ہیں۔1 3
ہو سکتا ہے کہ آپ ہر وقت کنارہ کش، پریشان، خوف زدہ محسوس کریں اور آپ کو باہر جانا یا لوگوں کے آس پاس رہنا مشکل لگتا ہو۔ یا آپ کو طبعی علامات در پیش آ سکتی ہیں جیسے منہ کا خشک ہونا، پسینہ آنا، سانس پھولنا یا پیٹ میں مروڑ۔
اگر آپ ڈپریشن اور اضطراب میں مبتلا ہیں تو ان میں سے اس کا علاج کیا جائے گا جس کی وجہ سے آپ کو سب سے زیادہ دشواری ہو رہی ہے۔1
دہری شخصیت (بائی پولر ڈس آرڈر یا مَینِک ڈپریشن) کے بارے میں کیا خیال ہے؟
ڈپریشن کے شکار کچھ لوگوں میں ان کے بہت مسرور اور پر جوش رہنے کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسے 'مینیا' کہا جاتا ہے اور اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو بائی پولر ڈس آرڈر ہو (جسے مَینِک ڈپریشن کہا جاتا تھا)۔4 5
ڈپریشن کیوں ہوتی ہے؟
ڈپریشن کمزوری کی علامت نہیں۔ یہ سب سے زیادہ پر عزم لوگوں کو پیش آ سکتی ہے – یہاں تک کہ مشہور لوگ، کھلاڑی اور مشہور شخصیات بھی ڈپریشن کا شکار ہو سکتی ہیں۔
کبھی افسردہ ہونے کی وجہ واضح ہو گی، کبھی نہیں۔ یہ نا امیدی ہو سکتی ہے، مایوسی ہو سکتی ہے یا اس کی وجہ کوئی چیز یا کسی اہم شخص کو کھو دینا ہو سکتی ہے۔
اکثر ایک سے زیادہ وجوہات ہوتی ہیں اور یہ مختلف لوگوں کے لئے مختلف ہوں گی۔ ہم ذیل میں چند عام وجوہات بیان کرتے ہیں۔
زندگی کے واقعات اور ذاتی حالات
ڈپریشن کسی دباؤ یا تکلیف دہ واقعے سے پیدا ہو سکتی ہے جیسے کہ سوگ، رشتہ ٹوٹنا یا نوکری کھو جانا۔6 7
اگر آپ کی زندگی کے حالات کا مطلب یہ ہے کہ آپ اکیلے رہتے ہیں یا آپ کے آس پاس کوئی دوست یا خاندان والے نہیں تو آپ کو ڈپریشن ہونے کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے۔8 9
جسمانی صحت
نیند، خوراک اور ورزش سب کا ہمارے موڈ اور ہم چیزوں سے کیسے نمٹتے ہیں پر اثر ہوتا ہے۔
جسمانی صحت کے مسائل، خاص طور پر سنگین یا طویل مدتی، ڈپریشن کا سبب بن سکتے ہیں یا اسے مزید خراب کر سکتے ہیں۔10 11 ان میں شامل ہیں:
- کینسر اور دل کی بیماری جیسی جان لیوا بیماریاں
- طویل مدتی اور/یا تکلیف دہ بیماریاں، جیسے گنٹھیا
- وائرل انفیکشن جیسے 'فلو' یا غدود کا بخار – خاص طور پر نوجوان لوگوں میں
- ہارمونل مسائل، جیسے کم فعال تھائیرائیڈ
- دماغ یا اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے حالات12
بچپن کا صدمہ
کچھ لوگ دوسروں کے مقابلے میں ڈپریشن کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ بچپن کے مشکل تجربات یا صدمے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جس میں بدسلوکی (جسمانی، جنسی یا نفسیاتی)، نظرانداز کیا جانا، تشدد یا تکلیف دہ واقعے کا مشاہدہ یا غیر مستحکم خاندانی ماحول شامل ہو سکتے ہیں۔13 14 15
شراب اور منشیات کا استعمال
باقاعدگی سے بہت زیادہ شراب پینا16 17 یا چرس جیسی منشیات کا استعمال18 19 آپ کو طویل دورانیے میں ڈپریشن ہونے کا امکان بڑھا سکتے ہیں۔
جینیاتی عوامل
اسی طرح کے جینیاتی 'خطرے کے عوامل' اس میں شامل ہیں کہ آیا کسی کو شدید ڈپریشن، بائی پولر ڈس آرڈر یا سکٹسوفرینیا ہوتا ہے۔ ماحولیاتی خطرے کے عوامل بھی ہیں، اور یہ جینیاتی خطرے والے عوامل کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں تاکہ ان حالات کے پیدا ہونے کے آپ کے خطرے کو بڑھایا یا کم کیا جا سکے۔
مثال کے طور پر آپ میں خطرے کے جینیاتی عوامل ہو سکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ کو شدید ڈپریشن ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ تاہم اگر آپ بڑے ہو جاتے ہیں یا ایک مستحکم اور مثبت ماحول میں رہتے ہیں تو اس سے آپ کا سنگین ذہنی بیماری کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
والدین کا شدید ڈپریشن جیسی سنگین ذہنی بیماری میں مبتلا ہونا خود ایک سنگین ذہنی بیماری پیدا کرنے کے خطرے کا سب سے مضبوط عنصر ہے۔ والدین کے ساتھ جن بچوں کو شدید ذہنی بیماری ہے ان میں 3 میں سے 1 امکان ہوتا ہے کہ وہ خود کسی سنگین ذہنی بیماری میں مبتلا ہو جائیں۔
ڈپریشن کی وجوہات کے بارے میں سوچتے وقت یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اس میں بہت سی مختلف چیزیں شامل ہیں اور یہ کہ خطرے کا کوئی ایک عنصر ڈپریشن کا سبب نہیں بنتا۔20
کیا صنف اور جنسیت سے ڈپریشن میں فرق پڑتا ہے؟
ڈپریشن کے شکار مردوں کا اپنے احساسات کے بارے میں بات کرنے اور دوسروں سے مدد کرنے کو کہنے کا امکان کم ہوتا ہے۔21 وہ اچانک غصے، قابو میں نہ رہنے میں اضافے، زیادہ خطرہ مول لینے اور جارحیت کے ساتھ ساتھ اس سے نمٹنے کے لئے شراب اور منشیات کے استعمال سے اپنی ڈپریشن مختلف انداز میں ظاہر کر سکتے ہیں۔23 24 مردوں میں خود کشی سے مرنے کا امکان بھی خواتین کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔21 23
تقریباً %12 حاملہ خواتین اپنے حمل کے دوران ڈپریشن میں مبتلا ہوں گی، جب کہ %20-15 بچے پیدا کرنے کے بعد پہلے سال میں ڈپریشن کا شکار ہو جائیں گی۔24
پیدائش کے وقت مقرر کی گئی جنسی شناخت رکھنے والے لوگوں کے مقابلے میں ٹرانس جینڈر (وہ پیدائش کے وقت تفویض کردہ جنس سے مختلف جنس کے ساتھ شناخت کرتے ہیں) ڈپریشن اور اضطراب کی اعلیٰ سطح کے تجربے سے گزر سکتے ہیں۔ غیر ثنائی (جو عورت یا مرد کے طور پر شناخت نہیں کرواتے) لوگوں میں بھی ڈپریشن اور اضطراب کی اعلیٰ سطح ہو سکتی ہے۔25 26
اپنی شناخت بطور ہم جنس پرست عورت، ہم جنس پرست مرد یا ذو جنسی کرانے والوں میں غیر ہم جنس پرست لوگوں کی نسبت ذہنی صحت کے مسائل (بشمول ڈپریشن) ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔27 ان کے خود کشی کرنے اور اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کا احتمال بھی بلند تر ہوتا ہے۔27 28
کیا میں خود بہتر ہو سکتا ہوں؟
اچھی خبر یہ ہے کہ ڈپریشن کے شکار زیادہ تر لوگ اپنی مدد آپ کے کام کرنے سے خود ہی بہتر ہو جائیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ بذات خود ڈپریشن پر قابو پا سکیں، جس سے آپ کو کامیابی کا احساس ملے گا اور مستقبل میں اگر افسردگی محسوس کریں گے تو دوبارہ ایسے احساسات سے نمٹنے کا اعتماد پیدا ہو گا۔
اس کتابچے میں دی گئی کچھ تجاویز پر عمل کرنے سے ڈپریشن کی مدت کم ہو سکتی ہے اور مستقبل میں آپ کو ٹھیک رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔
لیکن کچھ لوگوں کو اضافی مدد کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر اگر ان کی ڈپریشن شدید ہو یا یہ طویل عرصے سے جاری ہو یا جن طریقوں سے انہوں نے بہتری لانے کی کوشش کی وہ کامیاب نہ ہوئے ہوں۔
اگر آپ پہلی بار ڈپریشن کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کے دوبارہ ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا تقریباً 50:50 امکان ہے۔ اس لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ اگر آپ کو ضرورت ہو تو مدد کیسے حاصل کی جائے۔1، 29
لہذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کسی سے اس بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے تو اسے ترک نہ کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ اس سے آپ کو وہ کام کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو آپ پہلے کرتے تھے اور جلد زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
بعض اوقات دوسرے لوگوں کو یہ سمجھنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کہ آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔ ثابت قدم رہیں اور ہمت نہ ہاریں – آپ کو صحیح مدد مل سکتی ہے۔
میں اپنی مدد کیسے کروں؟
یہ کچھ تجاویز ہیں جنہیں آپ ڈپریشن محسوس کرنے پر آزما سکتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ تلاش کریں کہ آپ کے لئے کیا بہترین کام ہے اور مددگار حکمت عملیوں کی اپنی فہرست بنائیں۔
کسی سے بات کریں: اگر آپ کو اپنی زندگی میں کوئی بری خبر ملی یا کوئی بڑی پریشانی ہوئی ہے تو اس پر گفتگو بند کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اس سے آپ کو کسی قریبی کو بتانے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ اس کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ محسوس نہیں کرتے کہ آپ کسی سے بات کر سکتے ہیں تو لکھنے کی کوشش کریں کہ آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔
متحرک رہیں: اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو کچھ ورزش کے لئے باہر نکلیں خواہ صرف تھوڑی سی چہل قدمی کے لئے۔ اس سے آپ کو جسمانی طور پر فٹ رہنے اور بہتر نیند آنے میں مدد ملے گی۔ اس سے آپ کو دوسری چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے نہ کہ تکلیف دہ خیالات اور احساسات پر۔
مناسب طریقے سے کھائیں: ہو سکتا ہے آپ کو زیادہ بھوک نہ لگے، لیکن باقاعدگی سے کھانے کی کوشش کریں۔ جب آپ کو ڈپریشن ہو تو بڑی جلدی وزن کم ہو جانا اور وٹامنز کی کمی ہو جانا – یا بہت زیادہ جنک فوڈ کھانا اور نہ چاہتے ہوئے وزن بڑھ جانا – آسان سی بات ہے۔ متوازن غذا، جس میں بہت سارے پھل اور سبزیاں شامل ہوں، آپ کے جسم اور دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
شراب اور منشیات سے بچیں: شراب سے آپ چند گھنٹے بہتر محسوس کر سکتے ہیں لیکن یہ درحقیقت طویل عرصے میں ڈپریشن کو بد تر بنا دیتی ہے۔ غیر قانونی منشیات، خاص طور پر چرس، ایمفیٹامینز، کوکین اور ایکسٹیسی پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔
نیند کا معمول بنائیں: ہر رات ایک ہی وقت پر سونے کی کوشش کریں اور ہر صبح ایک ہی وقت پر اٹھیں۔ سونے سے پہلے کچھ ایسے سکون آور کام کریں جن سے آپ لطف اندوز ہوں، جیسے سکون آور موسیقی سننا یا کتاب پڑھنا۔ اگر آپ سو نہیں سکتے تو بستر سے اٹھیں اور کچھ پرسکون کریں جیسے صوفے پر خاموشی سے بیٹھنا۔
آرام دہ سرگرمیاں آزمائیں: اگر آپ ہر وقت تناؤ محسوس کرتے ہیں تو آرام کرنے کی مشقیں، یوگا، مساج، اروما تھراپی یا کوئی اور سرگرمی آزمائیں۔
کچھ ایسا کریں جس سے آپ لطف اندوز ہوں: کچھ ایسا کرنے کے لئے باقاعدہ وقت نکالیں جس سے آپ واقعی لطف اندوز ہوں – جیسے کوئی گیم کھیلنا، پڑھنا یا کوئی اور مشغلہ۔
ڈپریشن کے بارے میں پڑھیں: ڈپریشن کے بارے میں بہت سی کتابیں اور ویب سائٹس موجود ہیں۔ وہ آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کر سکتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، بہتر طریقے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی دے سکتے ہیں اور دوستوں اور رشتہ داروں کی یہ سمجھنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں کہ آپ کس تجربے سے گزر رہے ہیں۔
خود پر رحم کھانے کی مشق کریں: آپ ایک کمال پسند ہو سکتے ہیں جو اپنے کام میں بہت محنت کرتا ہو۔ اپنے لئے زیادہ حقیقت پسندانہ اہداف یا توقعات طے کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے آپ پر مہربان بنیں۔
وقفہ کریں: کچھ دنوں کے لئے اپنے روزمرہ معمولات سے دور رہنا واقعی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنے آپ کو اپنے روزمرہ کے تناؤ اور پریشانیوں سے وقفہ دیں۔ اگر آپ اپنے ماحول کو بدل سکتے ہیں، خواہ چند گھنٹوں کے لئے بھی، تو یہ مفید ہو سکتا ہے۔
کسی امدادی گروپ میں شامل ہوں: جب آپ کو ڈپریشن ہو تو اپنی مدد کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اسی طرح کی صورت حال میں دوسرے لوگوں سے بات کرنا مفید ہو سکتا ہے۔ کچھ خیالات کے لئے اس کتابچے کے آخر میں تنظیموں کی فہرست پر ایک نظر ڈالیں۔
پر امید رہیں: اپنے آپ کو یاد دلائیں کہ بہت سے دوسرے لوگوں کو ڈپریشن ہوئی اور وہ بہتر ہو گئے – اس کے لئے مدد دستیاب ہے اور آپ اس مدد کے حق دار ہیں جو خود کو بہتر محسوس کرنے لئے آپ کو درکار ہے۔
ڈپریشن کے معاملے میں مجھے کیا مدد مل سکتی ہے؟
اگر اپنے طور پر بہتر ہونے کی کوشش کرنا آپ کی مرضی کے مطابق یا اتنی جلدی کام نہ کر رہا ہو تو اپنے جنرل فزیشن سے بات کرنا اچھا خیال ہو سکتا ہے۔
ڈپریشن میں مبتلا زیادہ تر لوگوں کا علاج ان کے جنرل فزیشن کرتے ہیں۔ اگر آپ کا باقاعدہ جنرل فزیشن نہیں تو اپنی مقامی پریکٹس میں کسی ایسے ڈاکٹر کو تلاش کرنے کی کوشش کریں جس کے ساتھ آپ راحت محسوس کرتے ہوں اور جسے آپ باقاعدگی سے مل سکتے ہوں۔
آپ کا جنرل فزیشن آپ کی علامات کا جائزہ لینے اور یہ جاننے کے لئے آپ سے بات کرے گا کہ آپ کے لئے کون کون سے علاج کارآمد ہوں گے۔
آپ کے لئے بہترین علاج کا انحصار آپ کی ڈپریشن کی موجودہ سطح، یہ کتنے عرصے سے چل رہی ہے، اور ماضی میں آپ کے ڈپریشن میں مبتلا رہنے پر ہے۔
آپ کا جنرل فزیشن آپ کا مناسب جسمانی چیک اپ بھی کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ جسمانی بیماریاں ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہیں۔ اگر آپ پہلے سے ہی کسی جسمانی بیماری کا علاج کروا رہے ہیں تو آپ کے جنرل فزیشن کے لئے اس کے بارے میں جاننا ضروری ہو گا۔
ابتدائی علاج (ہلکی ڈپریشن)
اگر آپ پہلی بار ڈپریشن کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کو عام طور پر دافع ڈپریشن دوا کی پیشکش نہیں کی جائے گی۔ آپ کا جنرل فزیشن کم شدت والی نفسیاتی مداخلت (یا بات کرنے کا علاج) تجویز کر سکتا ہے جیسے:2 1
- ادراکی رویہ جات کے علاج (سی بی ٹی) کے اصولوں (جن کی حمایت صحت کی دیکھ بھال کے کسی پیشہ ور فرد نے کی ہو) پر مبنی اپنی مدد آپ کے کتابچے یا کتابیں
- اپنی مدد آپ کا کمپیوٹرائزڈ سی بی ٹی پروگرام (اس کی حمایت بھی صحت کی دیکھ بھال کے کسی پیشہ ور فرد نے کی ہو)
- گروپ کے لئے مشق
- گروپ کے لئے پروگرام ہم سروں کی تائید کردہ اپنی مدد آپ یا سی بی ٹی پر مبنی ہوتا ہے۔
آپ کا جنرل فزیشن آپ کے لئے صحیح انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
اگر یہ آپ کے لئے اچھی طرح مفید نہیں ہوتے تو آپ کا جنرل فزیشن معتدل اور شدید ڈپریشن کے علاج کے طور پر اگلے حصے میں کسی ایک مداخلت کو آزمانے کا مشورہ دے سکتا ہے۔
مزید علاج (برائے معتدل اور شدید ڈپریشن)
آپ کا جنرل فزیشن بلند شدت کی نفسیاتی مداخلت یا اینٹی ڈپریسنٹ ادویات یا دونوں تجویز کر سکتا ہے۔1 آپ ان کے ساتھ بات کر سکتے ہیں تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کون سا علاج آپ کے لئے مناسب ہے۔
نفسیاتی مداخلتیں
ڈپریشن کے شکار لوگوں کے لئے نفسیاتی مداخلت کی بہت سی قسمیں ہیں اور آپ کو اپنے مقامی علاقے میں دستیاب کسی کے ہاں بھیجا جا سکتا ہے۔1
اگر کوئی خاص نفسیاتی مداخلت ملنے سے پہلے کوئی ویٹ لسٹ موجود ہے تو آپ اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں بات کریں کہ آپ اس دوران اپنی دیکھ بھال کے لئے کیا کرسکتے ہیں۔
ادراکی رویہ جاتی علاج (سی بی ٹی)
زندگی میں جو کچھ ہو رہا ہو اس کے علاوہ بھی ہم میں سے بہت سے لوگوں کو منفی سوچ کی عادات ہیں جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہ ہمیں ڈپریشن میں مبتلا کر دیں اور مبتلا رکھیں۔ سی بی ٹی آپ کی مدد کرتا ہے:
- سوچنے کے کسی بھی غیر حقیقی اور غیر مددگار طریقوں کی نشان دہی کرنے میں
- پھر سوچنے اور برتاؤ کے نئے، زیادہ مددگار طریقے تیار کرنے میں۔
سی بی ٹی کے ڈپریشن کا علاج ہونے کے بہترین ثبوت موجود ہیں۔1 30 31
باہمی تھراپی (آئی پی ٹی)
باہمی تھراپی آپ کو کنبہ، شراکت داروں اور دوستوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں کسی بھی پریشانی کی نشان دہی کرنے اور ان کو حل کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
طرز عمل کو فعال کرنا
طرز عمل فعال کرنے سے آپ کو زیادہ مثبت سلوک پیدا کرنے کی ترغیب ملتی ہے جیسے منصوبہ بندی کی سرگرمیاں اور تعمیری کام کرنا جو آپ عام طور پر کرنے سے گریز کرسکتے ہیں۔
محبت کا تعلق رکھنے والے جوڑوں کے ذریعے تھراپی
اگر ایسا لگتا ہے کہ آپ کے کسی تعلق کا آپ کی ڈپریشن پر اثر ہو رہا ہے تو پھر محبت کا تعلق رکھنے والے جوڑوں سے تھراپی مناسب ہو سکتی ہے تاکہ آپ کو ڈپریشن اور اپنے تعلق کے درمیان روابط کو سمجھنے میں مدد ملے۔ اس سے آپ کو اپنے ساتھی سے مزید معاون تعلقات استوار کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
مشاورت
تربیت یافتہ مشیران آپ کو اپنی علامات اور مسائل کی تلاش میں مدد کر سکتے ہیں اور آپ کو مدد اور رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔
سائیکوڈائینیمک سائیکو تھراپی
یہ علاج آپ کو یہ دیکھنے میں مدد کرتا ہے کہ آپ کے ماضی کے تجربات آپ کی زندگی کو یہاں اور اب کس طرح متاثر کر رہے ہوں گے۔
ڈپریشن کی ادویات (اینٹی ڈپریسنٹس)
اگر آپ کی ڈپریشن درمیانی ہے یا شدید ہے یا طویل عرصے سے جاری ہے تو آپ کا ڈاکٹر اینٹی ڈپریسنٹس کا ایک کورس تجویز کر سکتا ہے جو عام طور پر ایک منتخب سیروٹونن ری اپٹیک انہبیٹر(ایس ایس آر آئی) ہوتا ہے ۔1 32 وہ آپ سے بات کریں گے کہ کون سا اینٹی ڈپریسنٹ بہترین کام کر سکتا ہے۔ اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آیا آپ ماضی میں اینٹی ڈپریسنٹس لے چکے ہیں، آپ دوسری دوائیں لے رہے ہیں، اور اس پر کہ آپ کو صحت کا کوئی دوسرا مسئلہ ہے یا نہیں۔
کیا اینٹی ڈپریسنٹس کے ضمنی اثرات ہیں؟
تمام ادویات کی طرح اینٹی ڈپریسنٹس کے بھی ضمنی اثرات ہوتے ہیں، حالاں کہ یہ عام طور پر ہلکے ہوتے ہیں اور کچھ ہفتوں کے بعد ان کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔ 32 33
آپ کا ڈاکٹر آپ کو مشورہ دے سکتا ہے کہ آپ کیا توقع رکھیں اور اگر کوئی ایسی چیز ہے جو آپ کو پریشان کرتی ہے یا آپ کو بہت سارے ضمنی اثرات کا سامنا ہے تو آپ کو ان سے بات کرنی چاہیے۔ آپ کو اپنے فارماسسٹ سے دواؤں کے متعلق تحریری معلومات بھی ملیں گی۔
اگر کوئی اینٹی ڈپریسنٹ آپ پر غنودگی طاری کرتی ہے تو آپ کو اسے رات کو لینا چاہیے تاکہ یہ آپ کو سونے میں مدد دے سکے۔ تاہم اگر آپ کو دن کے وقت نیند آتی ہے تو آپ کو اس وقت تک گاڑی نہیں چلانی یا مشینری کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ اس کا اثر ختم نہ ہو جائے۔ اگر آپ جس عرصے میں گولیاں لے رہے ہیں اس دوران شراب بھی پیتے ہیں تو آپ کو بہت غنودگی ہوسکتی ہے، لہذا اس سے پرہیز ہی بہتر ہے۔34
کچھ دوسری دواؤں یا منشیات (جیسے نکوٹین یا شراب) کے برعکس آپ اینٹی ڈپریسنٹ کی طلب محسوس نہیں کریں گے یا ایسا محسوس نہیں کریں گے کہ آپ کو وہی اثر حاصل کرنے کے لئے مزید کچھ لینے کی ضرورت ہے۔1
مجھے کتنے عرصے تک اینٹی ڈپریسنٹ لینے کی ضرورت ہے؟
سب سے پہلے یہ یقینی بنانے کے لئے کہ علاج کام کر رہا ہے، آپ کے ڈاکٹر کو آپ کو باقاعدگی سے دیکھنا ہو گا (شروع میں 2 ہفتوں بعد، پھر پہلے 3 مہینوں کے لئے 4–2 ہفتوں کے درمیان، پھر کم بار)۔1
اگر آپ کو خود کشی کے خیالات آتے ہیں یا آپ کی عمر 30 سال سے کم ہے تو ممکن ہے کہ آپ کا ڈاکٹر آپ کو زیادہ کثرت سے دیکھنا چاہے (عام طور پر ہفتہ وار)۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ اینٹی ڈپریسنٹس ابتدائی طور پر خود کشی کے خیالات کو بڑھا سکتی ہیں، خاص طور پر اگر آپ کی عمر کم ہے۔1
اگر اینٹی ڈپریسنٹس لینا مفید ہے تو آپ کو انہیں کم از کم 6 ماہ تک لیتے رہنا چاہیے، چاہے آپ خود میں بہتری محسوس کریں۔ اس سے آپ کی ڈپریشن واپس آنے کے امکانات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔1
اگر آپ کو ماضی میں ڈپریشن کا تجربہ ہوا ہے تو آپ کو اس سے زیادہ دیر تک ان دواؤں پر رہنا پڑے گا۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کو مشورہ دے گا کہ آپ یہ دوائیں لینا کب بند کر سکتے ہیں، اور یہ کام محفوظ طریقے سے کیسے کریں۔
اگر آپ اچانک اینٹی ڈپریسنٹ لینا بند کر دیتے ہیں تو آپ کو دوا چھوڑنے کی علامات کا تجربہ ہو سکتا ہے۔ ان میں نیند کے مسائل، بے چینی، چکر آنا یا پیٹ درد شامل ہیں۔1
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ جو اینٹی ڈپریسنٹ لے رہے ہیں وہ کام نہیں کر رہی (ان کو لینے کے تقریباً 3 سے 4 ہفتوں کے بعد) تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں، جو آپ کی خوراک کو تبدیل کر سکتا ہے یا آپ کو مختلف قسم کی اینٹی ڈپریسنٹ یا دوائیوں کی پیش کش کر سکتا ہے۔1
مزید مدد حاصل کرنا (شدید ڈپریشن)
ڈپریشن کے شکار زیادہ تر لوگ درکار مدد اپنے جنرل فزیشن سے حاصل کرتے ہیں۔ اگر اپنے جنرل فزیشن سے علاج کرانے کے بعد آپ کی ڈپریشن بہتر نہیں ہوتی اور آپ کو مزید ماہرانہ مدد کی ضرورت ہو تو آپ کو ماہرِ دماغی صحت کی خدمت یا ٹیم کے پاس بھیجا جا سکتا ہے۔1
دماغی صحت کا پیشہ ور آپ کے عمومی پس منظر کے بارے میں اور آپ کو ماضی میں ہونے والی کوئی بھی سنگین بیماریوں یا جذباتی مسائل کے بارے میں جاننا چاہے گا۔
وہ اس بارے میں پوچھیں گے کہ آپ کی زندگی میں حال ہی میں کیا ہوتا رہا ہے، ڈپریشن کیسے پروان چڑھی اور آیا آپ نے پہلے ہی اس کا کوئی علاج کرایا ہے۔
ان تمام سوالوں کا جواب دینا بعض اوقات مشکل ہو سکتا ہے، لیکن آپ جو معلومات دیتے ہیں اس سے ڈاکٹر کو آپ کو ایک شخص کے طور پر جاننے میں اور آپ کے لئے اچھے اختیارات کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔
اگر آپ کی ڈپریشن شدید ہے یا ماہر سے علاج کی ضرورت ہے تو آپ کو علاج کے لئے ہسپتال آنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپ کی نگہداشت کی ٹیم یہ بات یقینی بنائے گی کہ آپ کو صحیح علاج اور مدد ملے جس سے آپ کو فائدہ ہو۔
الیکٹروکنولسیو تھراپی (ای سی ٹی)
الیکٹروکنولسیو تھراپی (مختصر طور پر ECT) زیادہ تر علاج کے طور پر استعمال کی جاتی ہے:
- اگر اس شخص کی جان کو خطرہ ہو اور اسے فوری علاج کی ضرورت ہو تو شدید ڈپریشن
- جب کوئی دوسرا علاج مفید نہ رہا ہو تو معتدل یا شدید ڈپریشن۔ 1
ای سی ٹی میں دماغ سے برقی رو گزارنا شامل ہوتا ہے، اس لیے اسے ہسپتال میں ہمیشہ مصنوعی بے ہوشی طاری کر کے دیا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کو ای سی ٹی کے بعد یادداشت کے عارضی مسائل ہوتے ہیں۔
متبادل ادویات
سینٹ جانز وورٹ جڑی بوٹیوں سے بنی دوا ہے جو صحت سے متعلق کھانے کی دکانوں اور فارمیسیوں سے دستیاب ہے اور اسے کچھ لوگ ڈپریشن کے علاج کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ عام طور پر ڈاکٹر اس کی پیش کش نہیں کرتے اور نہ ہی مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ:
- ڈپریشن کے لئے صحیح خوراک واضح نہیں۔
- مختلف اقسام کے اجزا مختلف ہو سکتے ہیں
- دوسری دواؤں (خاص طور پر مانع حمل گولی، خون منجمد ہونے یا مرگی کی حرکات سے بچانے والی دواؤں) کے ساتھ لینے پر یہ سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے۔1
اگر آپ مزید مشورہ چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے جنرل فزیشن یا فارماسسٹ سے اس پر بات کرنی چاہیے۔
میں کسی ایسے شخص کی مدد کیسے کروں جسے ڈپریشن ہو؟
- سنیں۔ یہ جتنا لگتا ہے اس سے زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔ آپ کو بار بار ایک ہی بات سننی پڑ سکتی ہے۔ عام طور پر بہتر ہے کہ مشورہ نہ دیا جائے جب تک کہ اس کے لئے درخواست نہ کی جائے چاہے جواب آپ کو بالکل واضح معلوم ہو۔ اگر ڈپریشن کسی خاص مسئلے کی وجہ سے ہوئی ہے تو آپ اس کا حل یا کم از کم مشکل سے نمٹنے کا طریقہ تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
- ان کے ساتھ وقت گزاریں۔ ڈپریشن والے شخص کے ساتھ صرف وقت گزارنا بھی مفید ہے۔ انہیں یہ بتانے سے کہ آپ ان کے لئے موجود ہیں انہیں بات کرنے کی ترغیب دینے اور بہتر محسوس کرنے کے لئے کام جاری رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
- ان کی ڈھارس بندھائیں۔ جس شخص کو ڈپریشن ہو اس کے لئے یہ یقین کرنا مشکل ہو گا کہ وہ کبھی بہتر ہو سکتا ہے۔ آپ ان کی ڈھارس بندھا سکتے ہیں کہ وہ بہتر ہو جائیں گے لیکن آپ کو یہ بات بار بار دہرانی پڑ سکتی ہے۔
- ان کی ذاتی دیکھ بھال کی حمایت کریں۔ یہ بات یقینی بنائیں کہ وہ کافی خوراک خرید رہے ہیں اور باقاعدگی سے کھا رہے ہیں۔ ان کی خوراک میں اچھی مقدار میں پھل اور سبزیاں شامل ہوں۔ آپ باہر نکلنے اور کچھ ورزش یا دیگر خوشگوار سرگرمیاں کرنے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں جو ان کے جذبات سے نمٹنے کے لئے شراب یا منشیات کے استعمال کا بہتر متبادل ہو سکتی ہیں۔
- انہیں سنجیدگی سے لیں۔ اگر وہ بد تر ہو رہے ہیں اور جینا نہیں چاہتے یا خود کو نقصان پہنچانے کا اشارہ کرنا شروع کر دیتے ہیں تو انہیں سنجیدگی سے لیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔
- انہیں مدد قبول کرنے کی ترغیب دیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے ڈاکٹر سے ملیں، اپنی دوائیں لیں یا اپنے معالج یا مشیر سے بات کریں۔ اگر وہ اپنے علاج کے بارے میں فکر مند ہوں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں بات کریں۔
- اپنا خیال رکھیں۔ ڈپریشن میں مبتلا کسی شخص کی مدد کرنا جذباتی طور پر تھکا دینے والا کام ہو سکتا ہے۔ اس لئے آپ اپنی ذہنی صحت و تن درستی کا خیال رکھنا بھی یقینی بنائیں۔
اگر آپ فکر مند ہیں کہ آپ کا کوئی جاننے والا خود کشی کر سکتا ہے
ڈپریشن میں مبتلا افراد کی ایک چھوٹی سی تعداد خود کشی کی کوشش کر سکتی ہے یا اس سے مر سکتی ہے۔35 36
اگر آپ کسی کے بارے میں فکر مند ہیں تو ان سے خود کشی کے خیالات اور احساسات کے بارے میں بات کرنا اور انہیں سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔
کسی سے پوچھنے سے کہ آیا اسے خود کشی کے خیالات محسوس ہو رہے ہیں، خود کشی کا خیال اس کے ذہن میں نہیں جائے گا نہ ہی اس بات کا امکان بڑھ جائے گا کہ وہ اپنے خیالات پر عمل کریں۔37 38
اگر آپ اب بھی کسی کے بارے میں پریشان ہیں تو آپ مزید مدد اور مشورے کے لئے نیچے دی گئی خدمات میں سے کسی ایک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
زیرو سوئسائیڈ الائنس خود کشی سے متعلق آگاہی اور روک تھام کے بارے میں مفت آن لائن تربیت فراہم کرتا ہے جہاں ان لوگوں کو ایک مقامِ آغاز فراہم ہوتا ہے جو کسی ایسے شخص کی مدد کرنا چاہتے ہیں جس کے بارے میں وہ فکر مند ہیں۔
خود کشی کے خیالات کے لئے مدد حاصل کرنا
اگر آپ کو ابھی کچھ مدد کی ضرورت ہے تو ایسی خدمات ہیں جو آپ کی مدد کر سکتی ہیں:
Comments
Post a Comment